Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائی جائیں ،IHRM 

لندن (پ ر )بھارت نے ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کے ذریعے بے گناہ کشمیریوں کی جانوں کے ساتھ ان کی املاک کو بھی تباہ کردیا ہے، لیکن ہر ہندوستانی حربہ کشمیری عوام کی آواز دبانے میں ناکام رہا ہے ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے لئےبھارت کی جانب سے یہ فیصلہ نام نہاد سیکولر ہندوستان کے منہ پر طمانچہ ہے اور اس کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔ IHRM دنیا کے تمام امن پسند ممالک اور بالخصوص اقوام متحدہ سے اپیل کرتا ہے کہ وہ کشمیریوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کاخاتمہ کرنے کے لئے نام نہاد آئینی ترمیم 370 اور 35 اے کو واپس لینے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت ان کے وعدے کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کے لئےان کی جدوجہد میں مدد اور تعاون کریں۔انسانی حقوق کیخلاف آواز اٹھانا انٹر نیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی ذمے داری ہے اور وہ یہ ذمے داری ادا کرتا رہے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے