Input your search keywords and press Enter.

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سفارتکاری میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں کشمیر کی صورتحال پر آرٹ نمائش سے خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کو اجاگر کرنے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا اہم کردار ہے۔  کشمیریوں کی جدوجہد انصاف پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافت کشمیریوں پر مظالم کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے آرٹ اور کلچر کا فورم بھی اپنانا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے