سری نگر(کے پی آئی) بی جے پی کے سابق رہنما، سابق بھارتی وزیر خزانہ و خارجہ یشونت سنہا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت اور آرٹیکل 370 اور 35 اے بھی بحال ہونا چاہئے ۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی 5اگست2019سے قبل کی حیثیت کی بحالی کے جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کے عزم کا خیرمقدم کیا ہے ۔ گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں یشونت سنہا نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست ہونا چاہئے ۔
