Input your search keywords and press Enter.

عالمی برادری اور آئی پی یو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں،گورنر پنجاب

لاہور:(27 اگست 2020)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری اور آئی پی یو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے انٹر پارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن نے ملاقات کی ،گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور کورونا سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا سے قبل ہی کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر کے لاک ڈاون کا سامنا ہیں،خطے میں امن اور سلامتی کے لیے پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

اس موقع پر گیبریلا کیویس بیرن نے کووڈ 19 کے دوران فلاحی سرگرمیوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اور دیگر اقدامات سے بہتری آئی، پاکستان کے کورونا وبا سے بچاؤ اور پھیلاو کنٹرول کرنے کے اقدامات مثالی ہیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے