مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ہیومن رائٹس واچ بھی بول اُٹھا، آزادی کے خلاف نکلنے والے کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔
ظالم مودی نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی، مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے پھر کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال شروع کر دیا۔ دھاتی چھروں سے سیکڑوں کشمیری شدید زخمی ہوئے، کئی افراد بنیائی سے محروم ہو گئے ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کے استعمال کی مذمت کی۔ میناکشی گنگولی کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اُڑائی جا رہی ہیں۔ بار بار انتباہ کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کا بےدریغ استعمال کیا جارہا ہے۔
حالیہ مظاہروں کے دوران بھی پیلٹ گن کے چھرے لگنے سے سیکڑوں افراد زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کئی افراد بنیائی کھو چکے ہیں۔
گنگولی نے کہا جو بھارتی رہنما یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی پالیسیاں کشمیریوں کی زندگیوں کو بہتر بنا رہی ہیں، انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال دیکھے کہ کیا کچھ ہو رہا ہے۔
ہیومین رائٹس واچ نے بھارت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے پر زور دیا ہے۔ اس سے قبل بھی کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال کیا جاتا رہا ہے جس سے سیکڑوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کشمنر برائے انسانی حقوق کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں شارٹ گن کا استعمال خطرناک ہتھیاروں میں سے ایک ہے۔
