نیو یارک : پاکستان نے بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے ہٹانے کی کوششیں ناکام بنادیں۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بھارت سرگرم ہوگیا۔ بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے ہٹانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ پاکستان نے دوست ممالک کے تعاون سے بھارتی سازش کو ناکام بنادیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے یکطرفہ طور پر نہیں ہٹایا جاسکتا ہے۔ ایجنڈے میں تبدیلی 15 رکنی کونسل کے متفقہ فیصلے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر : محرم الحرام میں بھارتی ظلم و تشدد پر امت مسلمہ میں شدید غم و غصہ ہے : وزیر خارجہ
بھارتی مندوب نے سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے سے مسئلہ کشمیر کو نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بھارتی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے بعض پرانے ایجنڈا آئٹم مستقل پر ہٹائے جائیں۔
بھارت مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے ہٹانے میں مسلسل ناکام ہورہا ہے۔ ایجنڈا آئٹم صرف تنازع کے فریقین کے درمیان طے ہونے کے بعد ہٹایا جاسکتا ہے۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بھارت کی سفارتی سازشیں عروج پر ہیں۔
