Input your search keywords and press Enter.

چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے دنیا خاموشی توڑے۔ پاکستان کا کشمیر پر موقف اصولی ہے۔ ہمیں کشمیر پر اب زوردار طریقے سے آگے بڑھنا ہے۔ اقوام متحدہ طشتری میں رکھ کر کشمیر نہیں دے گا ہمیں کشمیر کو بین الاقوامی تحریک بنانا ہوگا۔ پیر کو تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ ہندوستان نے اپنے تمام کارڑ کھیل لئے ہیں ۔ ہم مودی کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اب پاکستان اسے دنیا میں مزید بے نقاب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مسلمہ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں ۔ کیا وجہ ہے کہ مہذب دنیا اس پر خاموش ہے ‘ مودی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں بھی جائیں گے اس کے لئے متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ اقوام متحدہ طشتری میں رکھ کر کشمیر نہیں دے گا ہمیں عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اٹھانا ہو گا۔ دنیا خاموشی توڑے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس کا احساس کرے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وبربریت کا نوٹس لے۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ ہندوستان کو جوابدہ ٹھہرانا ہوگا ‘ نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر پر آگے بڑھنا ہو گا ‘ معاشی بنیادوں پر بڑی طاقتیں بھارت کے ساتھ کھڑی ہیں ۔ ہمیں اپنا حق چھین کر لینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ہمارا یہ عہد ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے لیے ہر حد تک پار کریں گے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سے دس ہزار گمنام قبریں ہیں چھ ہزار کی شناخت ہو چکی ہے‘ ان دنوں بھارتی فورسز نوجوانوں لاپتہ کرنے کے ساتھ ساتھ جعلی مقابلوں میں قتل کر رہی ہیں بھارتی فوج بیلٹ گنز کا استعمال کر کے نوجوان نسل کو اندھا کر رہی ہے۔ بڑی طاقتیں بھارتی ظلم وبربریت سے آگاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ابادی کا تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے ‘ 17 لاکھ ہندوو¿ں کو ڈومیسائل جاری کرنے اور آگے بڑھ کر پچاس لاکھ سے زائد لوگوں کو ڈومیسائل جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ صدر نے کہا کہ کشمیر اس وقت آگ میں جل رہا ہے ‘ اگر ہم اسی پالیسی پر گامزن رہے تو کشمیر ہاتھ سے نکل سکتا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پر قبضے کو طول دے رہا ہے۔ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی نورین فاروق خان نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے