Input your search keywords and press Enter.

”کشمیر بنے گا پاکستان“ کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے، چودھری برادران

 (لاہور نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ہوتے کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔

چھ ستمبر کو اپنے ایک بیان میں چودھری برداران نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کر دے۔ بھارت کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہو گا۔ ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ موجودہ نئی صورتحال میں آج کا دن نئے جذبہ، جوش اور عزم سے منانے کا عزم کرنا ہے۔

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ شہداء کی پاک روحیں ہمیں کہہ رہی ہیں کہ وہی ملک اور قوم سرخرو ہوتی ہے جس کے باسی اس کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عملی جذبہ رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے 6 ستمبر 1965ء والا جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے