باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ملک خداداد پاکلستان کے پرچم لہرانے کے الزام میں تین افراد گرفتار کر لئے گئے
مقبوضہ کشمیر میں بانڈی پورہ پولیس نے ضلع حاجن علاقے میں پاکستانی پرچم لہرانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 6 ستمبر کو کچھ نامعلوم افراد نے حاجن قصبے میں پاکستانی پرچم لہرائے۔
‘اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن حاجن میں ایف آئی آر درج کی گئی اور تفتیش کے دوران میر محلہ حاجن سے 3 افراد مجیب شمس ، تنویر احمد میر اور امتیاز احمد شیخ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
