Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کے دوران مزید ایک کشمیری شہید ہوگیا، چوبیس گھنٹوں میں شہادتوں کی تعداد چار ہوگئی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید کردیا، جب کہ علاقے میں ابھی بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے