Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو افراد کوشہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران  دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  فائرنگ کا پہلا واقعہ سوپور میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج نے تجر شریف کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران عرفان احمد نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا اور رات گئے نوجوان کی تشدد زدہ لاش پھینک گئے۔

اسی طرح ضلع بارہ مولا کے علاقے اُڑی میں بھی سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو گولیاں مارکر شہید کردیا گیا۔ ہلاک  ہونے والے نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جب کہ لاش کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے