لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ نویدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو پوری پاکستانی قوم سراہا رہی ہے، تاریخی خطاب کشمیریوں عوام کی امنگوں کا عکاس ہے، انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کشمیر کا مقدمہ لڑنے کی بجائے زبان پر مسئلہ کشمیر کا نام تک نہیں لائے،ماضی کی حکومتوں کی مسئلہ کشمیر پر کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی لیکن پی ٹی آئی کی حکومت کو پہلی بار سفارتی سطح پر کامیابی حاصل ہوئی کہ سیکیورٹی کونسل میں تین بار مسئلہ کشمیر زیرِبحث آیا۔
، پی ٹی آئی کی حکومت ہر فورم پر مودی کی حکومت کو بے نقاب کرتی رہے گی، پاکستانی قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
