Input your search keywords and press Enter.

عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے اپنا کردارادا کرے: شاہ محمود قریشی

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کی وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات دوطرفہ تعلقات، کورونا کی موجودہ صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور، ماحولیاتی تبدیلی، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور گہرے دوطرفہ تعلقات موجود ہیں، برطانیہ، پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دارہے اورہم اس شراکت داری کومزید آگے بڑھانے کے متمنی ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے جس حکمت عملی سے کورونا وبا کے پھیلاوٴ کو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ برطانوی ہائی کمشنرنے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کو بھی سراہا۔ کرسچین ٹرنر نے پاکستان کے سیاحتی مقامات کو سراہتے ہوئے، اپنے حالیہ دورہ شمالی علاقہ جات سے وزیرخارجہ کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیرخارجہ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے اپنا کردارادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے