کشمیر کی میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر میں مختلف اضلاع میں بھارتی فوج نے محاصرہ کر کے چار جوان شہید کردیئے۔ان میں سے دو جوانوں کا تعلق شوپیاں جبکہ دو نوجوانوں کا تعلق پلوامہ سے تھا-
مقبوضہ وادی کے مختلف اضلاع میں قابض بھارتی فوج کا محاصرہ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب قابض بھارتی حکومت نے وادی کے سب سے پرانے اخبار کشمیر ٹائمز کا دفتر بغیر کوئی وجہ بتائے سیل کر دیا۔
اس حوالے سے اپنے بیان میں ’کشمیر ٹائمز‘ کی مالک انورادھا بھاسن نے کہا کہ سری نگر میں اخبار کا دفتر بغیر کسی قانون کے بند کیا گیا ہے۔
