مظفر علی جنگ
سری نگر۔ شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ میں تعینات سشستر سیما بل کے ایک جوان نے مبینہ طور پر اپنے آپ پر گولی چلا کر خود کشی کر لی ہے۔ مبینہ خود کشی کا یہ واقعہ ولگام ہندوارہ میں واقع ایس ایس بی کیمپ میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو پیش آیا ہے۔
جموں و کشمیر میں ماہ رواں کے دوران بھارتی فوج یا پیرا ملٹری فورسز کے کسی اہلکار کی خود کشی کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔ یعنی محض 12 دنوں کے دوران کم از کم پانچ سکیورٹی اہلکاروں نے خود کشی جیسا سنگین اقدام اٹھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔
