Input your search keywords and press Enter.

پاکستان کی معروف شخصیات کشمیر کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے کام کرینگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف سیلیبرٹیزاب کشمیرکی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے کام کریں گی۔ کھیلوں اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی یہ 20 معروف شخصیات کشمیر کے حوالے سے ایک مشاورتی بورڈ کا حصہ ہیں جو پارلیمنٹری کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریارخان آفریدی نے تشکیل دیا ۔اس حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ میں شہریار آفریدی نے لکھا کہ کشمیرکمیٹی کیلئے سنیما اور کھیلوں کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ پیشہ ورافراد پر مشتمل مشاورتی بورڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے”۔شہریار آفریدی نے بتایا کہ یہ بورڈ جموں و کشمیر کےورثے ، ثقافت اور کھیلوں کے تحفظ کیلئے اقدامات اور پاکستان کے ساتھ یکجا کرنے کے حوالے سے مشاورت کریگا۔اس مشاورتی بورڈ میں انور مقصود، شان شاہد، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، ثمینہ پیرزادہ، جہانگیر خان ، وسیم اکرم، ساحرہ کاظمی، یوسف صلاح الدین، شہزاد رائے، فہد مصطفیٰ، مومنہ درید، مایا علی، حدیقہ کیانی، بلال اشرف، شنیرا اکرم، علی عظمت ،بلال لاشاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے