ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔
دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں لاک ڈاوَن کو 158 روزہوگئے ہیں اور 80 لاکھ کشمیریوں کادنیا سے رابطہ کٹا ہوا ہے۔ مقبوضہ وادی میں غذائی قلت پیدا ہوچکی ہے۔ وزیر اعظم نے عالمی دنیا کومقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ کرتار پور راہداری کھولنا وزیراعظم کا وژن ظاہر کرتا ہے، پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں،
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشرق وسطی کی صورتحال پر پالیسی بیان دے چکے ہیں، کشیدگی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدام کو پوری دنیا میں مخالفت کا سامنا ہے، بھارت غیر ملکی سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سفارتکاروں کو مقبوضہ وادی کے دورے کے موقع پر حریت قیادت سے ملنے کی اجازت ہوگی۔
