Input your search keywords and press Enter.

لائن آف کنڑول پر حالیہ بھارتی دہشت گردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس

لندن (عمران راجہ) تحریک کشمیر برطانیہ نے بھارت کی طرف سے لائن آف کنڑول پر حالیہ دہشت گردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جس میں صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان،ممبر آف برطانوی پارلیمنٹ افضل خان سمیت کونسلرز، میئرز اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کی۔

کانفرنس کی صدارت تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کی جبکہ دیگر مقررین میں میئر واجد خان ، محمد غالب صدر تحریک کشمیر یورپ ، کونسلر محبوب بھٹی، کونسلر چوہدری قیصر، کونسلر الطاف احمد، کونسلر مشاق مغل، کونسلر جویریا حسین شامل تھے۔

شرکا کانفرنس کا کہنا تھا کہ اس بھارتی دہشت گردی کی وجہ سے چھ افراد شہید اور درجنوں سخت زخمی ہوئے، جبکہ بے شمار مکانات مکمل تباہ ہوئے۔ ان تباہ شدہ مکانات میں دو برطانوی شہری کونسلر مشتاق مغل اور رفیق مغل کےمکانات بھی شامل تھے۔

کانفرنس میں تمام راہنماوں نے عہد کیا کہ وہ اس مسلہ کو برطانوی اور یورپین پارلیمنٹس میں بھرپور انداز میں اٹھائیں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے