Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر کے عوام الحاق پاکستان کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے:ابوبکر عثمانی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی گوجرانوالہ کے نائب امیر اور جامعہ عثمانیہ مدوخلیل روڈ نواب چوک کے خطیب و مہتمم قاری ابوبکر عثمانی نے کہا ہے کہ ہندوستانی فورسز کے ظلم کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام الحاق پاکستان کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔ مقبوضہ وادی میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہونیوالا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ عثمانیہ میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ 73 سالوں میں لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ لاکھوں کو جیلوں میں بند کیا مگر کشمیریوں کے دل سے تحریک آزادی کی شمع کو نہیں بجھایا جا سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے