Input your search keywords and press Enter.

بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے، مقررین، تحریک کشمیر کے زیراہتمام آن لائن ہیومن رائٹس کانفرنس

برمنگھم (پ ر) بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے ،بھارت کے ظلم اور بربریت کی داستانیں پوری دنیا کے ایوانوں تک پہنچ چکی ہیں، اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر دو رپورٹس شائع کی ہے، اقوام عالم بھارت کو مجبور کرے کہ وہ کشمیر میں فوجی درندگی کو بند کرے اور مظالم بند کرے، کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرے، کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم اور مسلسل حالات کی خرابی کا ذمہ دار بھارت ہے، مسئلہ کشمیر خطے کے امن کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے، حریت قیادت کو رہا کیا جائے، سید علی گیلانی گزشتہ دس سالوں سے گھر میں نظر بند ہیں، دیگر قائدین میروعظ عمر فاروق ، شبیر شاہ، یاسین ملک، آسیہ اندرابی ڈاکٹر فیاض ، اکبر احمد بٹ کو پابند سلاسل ہیں انہیں رہا کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر منعقدہ آن لائن کشمیرہیومین رائٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مقبوضہ کشمیر کے رہنما نذیر قریشی ، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، جنرل سکریٹری انصر منظور حسین، سینئر نائب صدر محمود شریف، نائب صدر میاں محمد طیب ، ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی، ڈنمارک کے صدر عدیل احمد آسی، سوئٹزرلینڈ کے صدر اعجاز احمد

چوہدری، آسٹریا کے صدر خواجہ منظور احمد، اسپین کے صدر ناصر شہزاد، تحریک کشمیر برطانیہ کے قائم مقام صدر مفتی عبدالمجید ندیم، پولینڈ کے صدر سجاد علی،جرمنی کے جنرل سکریٹری فاروق بیگ، اٹلی کے جنرل سکریٹری جمشید چیمہ، ڈنمارک کے جنرل سکریٹری اشفاق ابدالی اور اعجاز شائق نے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گذشتہ سال پانچ اگست سے شدید مشکلات کا شکار ہیں کشمیر کے حالات سے دنیابے خبر ہے، بھارت نے تمام راستے بند کر رکھے ہیں، حکومت پاکستان کی پالیسی اور حالات پر خاموشی چھائی ہوئی ہے، بھارت کے ناپاک عزائم کو تقویت مل رہی ہے، حکومت کو واضح موقف اور جارحانہ پالیسی اختیار کرنی چاہئے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیری انتہا پسند ہندوؤں کو آباد کر رہا ہے، حکومت پاکستان کا سفارتی محاذ بھی خاموش ہے، کشمیری عوام پاکستان سے جو توقعات وابستہ رکھتے ہیں اس پر پورا اترا جائے، پالیسی پر نظر ثانی کی جائے ۔ کانفرنس سے ریاض شاہد، خالد محمد بٹ، منیر حسین ہاشمی، عرفان طاہر، خالد محمود بٹ ، محمد عاصم اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا، کانفرنس میں حریت رہنمائوں کی مسلسل جیل میں قید اور گھروں میں نظر بندی اور بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیاگیا، سفارتی محاذ پر پورے یورپ میں سرگرمیوں کو مذید تیز کرنے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کے حالات پر توجہ دینے کے لیے فیصلہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے