سرینگر: یو ٹی جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے ، کہ جموں و کشمیرمیں نوے فیصد زرعی زمین ہے جس کو باہر کاکوئی بھی شخص نہیں خرید سکتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مجھے کوئی ایسی مثال دیجئے جس میں باہر کے کسی شخص نے یہاں زمین خریدی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں صرف اور صرف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جو سب سے زیادہ بے بنیاد ہوتی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ’جموں و کشمیر میں 90 فیصد زمین زرعی ہے جس کو باہر کا کوئی بھی شخص خرید نہیں سکتا ہے، وہ یہاں کے لوگ خرید سکتے ہیں، مجھے ایک ایسی مثال دیجئے جس میں یہاں کسی باہر کے باشندے نے زمین خریدی ہو، یہ سب بے بنیاد ہے۔ منوج سنہا نے کہا: ’جن ریاستوں میں ڈسٹرکٹ ڈیولوپمنٹ کونسلز ہیں۔ وہاں اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہوتے ہیں، کونسلز اور اسمبلیوں کا دائرہ کار الگ الگ ہوتا لہذا یہاں بھی اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ چاہے دیر سے ہی صحیح لیکن ضرور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کے لئے مذہب اور ذات پات کے نام پر کشمیر اور جموں میں امتیاز کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں اور کشمیر دو آنکھیں ہیں اور انتظامیہ دونوں کی یکساں ترقی کے لئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کی یکساں تعمیر و ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں تب ہی جموں و کشمیر آگے بڑھ سکتا ہے۔
مجھے ایک بھی مثال دیجئے کے باہر سے کسی شخص نے یہاں زمین خریدی ہو: منوج سنہا کا زمینی حقائق سے دور دعوا
