Input your search keywords and press Enter.

عاقب وانی کابھارت کےغیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیرمیں فوجی کالونیوں کےقیام کےلئےزمین کی نشاندہی پراظہارتشویش

 جموں اینڈ کشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاقب وانی نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں فوجی کالونیوں کے قیام کےلئے بھارت کی جانب سے زمین کی نشاندہی کرنے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

 جموں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ نے سابق بھارتی فوجیوں کی کالونی کے قیام کےلئے بڈگام میں دو سوکنال اراضی کی نشاندہی کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مودی کی سربراہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے فوجی کالونیوں کے حوالے سے گھناونی سازش کا مقصد بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمان اکثریتی آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بے گناہ لوگوں کےخلاف جنگ کررہی ہے اور ایسی پالیسیوں پرعملدرآمد کررہی ہے جوانسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کےمنافی ہیں۔

 انہوں نے دنیا سے اپیل کی کہ وہ  نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی فسطائی حکومت کے مذموم عزائم اور گھناونی سازشوں کا نوٹس لیں۔انہوں نے ایسی پالیسوں کی ہر ممکن مخالفت کا عزم ظاہر کیا۔

ادھر بھارت نےا پنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع اسلام آباد میں ایک نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے