Input your search keywords and press Enter.

محمد فاروق حیدر نے کشمیر کی فلاح و بہبود کیلئے جو اقدامات اٹھائے وہ تاریخ کا حصہ ہیں، طاہر فاروق رئیسانی

 کوآڈنیٹر ٹووزیراعظم طاہر فاروق رائیسانی نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ریاست جموں و کشمیر کے فلاح و بہبود کے لئے جو اقدامات اٹھائے وہ تاریخ کا حصہ ہے وہ آج سے پہلے نہ کوئی اٹھا سکا نہ کوئی اٹھائے گا ،این ٹی ایس کے قیام پی ایس سی کی تشکیل نو ختم نبوت بل کی منظوری مختلف شعبہ جات میں آئی ٹی کے نظام کو متعارف کروانا,بجٹ دوگنا کرنا پیپلز پارٹی کے دور میں نوکریاں چٹوں پر فروخت کی جاتی تھی موجودہ حکومت نے ایسا صاف اور شفاف نظام بنایا ہے کہ اپوزیشن کے لوگ بھی میرٹ پر لگ رہے ہیں مسلم لیگ ن ضلع جہلم ویلی کے اندر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور فرزندوزیراعظم راجہ عثمان حیدر کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)، ایم ایس ایف این، یوتھ ونگ خواتین ونگ کے جملہ کارکنان متحد و منظم ہیں اور پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں تعمیر و ترقی دیکھنے کے لیے گاؤں کی سطح پر جا کر منصوبہ جات چیک کیے جائیں کہ ہر علاقے میں ہم نے تعمیر و ترقی کے لئے کوشش کی ہے راجہ محمد فاروق حیدر خان جموں کشمیر کے وزیراعظم ہے جو نڈر بے باک اور جرات مندانہ موقف رکھتے ہیں ان کی موجودگی میں حلقہ نمبر 5 اور ضلع جہلم ویلی اور ریاست جموں کشمیر کا کسی وارث بننے کی ضرورت نہیں ہے البتہ اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لئے الزامات کے بجائے مثبت آئیڈیا لے کر بات چیت کی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے