آزادی کے تہتر سال کے دوران بھارت جو لگاتار جنگی جنونیت دکھاتا چلا آرہا ہے انسانی تاریخ میں اس کی کہیں بھی مثال نہیں ملتی۔ آزاد ہوتے ہی کشمیر پر قابض ہوگیا، حیدرآباد دکن دبوچ لیا، پاکستان سے جنگیں شروع کردیں اور اسطرح گزرتے وقت کے ساتھ بھارتی شدت پسندی میں اضافہ ہی ہوتا چلا گیا۔ شمال میں چین اور نیپال سے الجھا رہا، جنوب میں سری لنکا کے لئے درد سر بنا رہا اور مشرق و مغرب میں پاکستان سے اپنا بغض نکالتا رہا۔اِس کا ایک بدترین مظاہرہ گزشتہ دنوں کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے مبصرین کی گاڑی پر حملے کی شکل میں پوری دنیا نے دیکھا کہ لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کے چڑی کوٹ سیکٹر میں اٹھارہ دسمبر کو ساڑھے دس بجے دن کی روشنی اور totly clear visibility میں ملٹری آبزرورز کی گاڑی کو انڈین آرمی کے مورچوں سے نشانہ بنانے کے بعد چھلنی کر دیا گیا جبکہ عالمی مبصرین کی ان تمام گاڑیوں کی ایک ہی Make ہے اور ان پر لکھے ہوئے نیلے رنگ کے موٹے UN کے حروف دور سے صاف طور پر نظر آتے ہیں-واضع رہے کہ اس واقعے سے چند دن قبل ہمارے وزیرخارجہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کیطرف سے ایک مشترکہ کانفرنس میں بھارت کی بدنام زمانہ انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ کے پاکستان کے خلاف کئے جانے والے اقدامات اور پراپیگنڈے کا پول کھولا گیا تھا اور اس سے اگلے ہی روز یوروپی تنظیم ای یو ڈس انفولیب کی رپورٹ بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی کے کردار اور پاکستان کے خلاف لغو پراپیگنڈے کو پوری طرح بے نقاب کر چکی ہے۔
ایک عرصہ بعد جب صحیح معنوں میں بھارت کااصلی روپ اور مکرو چہرہ دنیا کے سارے ممالک کے سامنے عیاں ہو رہا ہے تو بھارت CFV قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی سول اور شہری آبادیوں پر ہیوی توپخانے سے بارود برسا رہا ہے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت میں ہرگذرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، ملحقہ دیہات کے لوگ تو مسلسل عذاب سے دوچار ہیں، کیونکہ ان کے گھروں اور کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کو ہراساں کیا جاتا ہے اور فائرنگ کی زد میں آ کر کئی لوگ شہید ہو چکے ہیں، جنازے اور شادی کی تقریبات بھی گولہ باری کی زد میں آ چکی ہیں اور اب تو وہ یو این کے امن مشن کی گاڑی پر بھی شیلنگ اور فائرنگ کر رہا ہے – بھارتی فوج کی یہ حرکت غیر قانونی، غیر اخلاقی، آرمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے-
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے چڑی کوٹ سیکٹر میں اقوامِ متحدہ کی گاڑی کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں موجود دو فوجی مبصر فائر بندی کی خلاف ورزی کے شکار افراد سے ملاقات کرنے پولس گاوں جا رہے تھے۔ بھارتی مورچوں سے شیلنگ اور فائرنگ شروع کر دی گئی، بھارتی فوج کی گولیاں گاڑی کو لگیں لیکن خوش قسمتی سے مبصر محفوظ رہے۔ گاڑی میں سوار افسروں نے پاک فوج کی چیک پوسٹ میں پناہ لی جس سے ان کی جان بچ گئی، اس کے بعد پاک فوج نے فوجی مبصرین کو ریسکیو کرکے راولاکوٹ پہنچا دیا۔
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود احمد خان کے ساتھ راقم السطور کی ایک خصوصی نشست میں صدر آزاد کشمیر نے لائن آف کنٹرول کے قریب عالمی فوجی مبصرین کی گاڑی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے واقعہ کو انتہائی ناخوشگوار اور قابل مذمت واقعہ قرار دیا اور کہا کہ اس کا مقصد اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو خوفزدہ کر کے انہیں ایل او سی پر بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال اور بلا جواز فائرنگ کا مشاہدہ کرنے اور ان خلاف ورزیوں سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو رپورٹس بھیجنے سے روکنا ہے۔
صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین 1949سے کشمیر کے آزاد اور مقبوضہ حصے میں تعینات ہیں اور وہ آزادکشمیر میں لائن آف کنٹرول اور پاکستان میں ورکنگ باؤنڈری کے کسی بھی حصے میں بلا روک ٹوک جا کر سیز فائر کا جائزہ لے سکتے ہیں لیکن دوسری جانب بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے علاقے میں انہیں یہ آزادی حاصل نہیں ہے۔
صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود احمد خان، جو بحیثیت معروف بیوروکریٹ، ایک منجھے ہوئے سفیر رہ چکے ہیں اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے اہم اور اعلیٰ عہدوں پر فائز رہتے ہوئے مختلف ممالک میں خاص اور حساس مشنز پر قابل تحسین کارہائے نمایاں بھی سرانجام دے چکے ہیں- آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ بھارت ہمیشہ کشمیریوں کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنے اور پاکستان کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والا ملک بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرتا رہا ہے لیکن اب بھارت کے اس جھوٹے پروپیگنڈے کی اصل حقیقت دنیا کے سامنے کھلتی جا رہی ہے۔
ہم سینتالیس سے آج تک تاریخ کھنگال لیں ہمیں چانکیائی سیاست کی سب نشانیاں ملیں گی جس میں براہمن راج اور پڑوسیوں کے امن کو داوپر لگانا سر فہرست ہیں۔ موجودہ صورتحال ہی دیکھ لیں کہ بھارت میں مودی کی ناکام پالیسوں سے بھارت عالمی امن کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے-
پاکستان کے خلاف بھارت کے ناپاک عزائم اب کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے اس کی کارروائیاں طشت ازبام ہو چکی ہیں اور پوری دْنیا اس سے باخبر ہو گئی ہے
