Input your search keywords and press Enter.

مفاد پرست بھارتی افواج نے کشمیر میں کالا قانون نافذ کر رکھا ہے، شہریار آفریدی

چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ مفاد پرست بھارتی افواج نے کشمیر میں کالا قانون نافذ کر رکھا ہے۔

بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری فٹبالر عامر سراج کو شہید کرنے پر مذمت کرتے ہوئے چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیرقانونی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر مظالم انتہا کو پہنچ گئے ہیں، مفاد پرست بھارتی افواج نے کشمیر میں کالا قانون نافذ کر رکھا ہے، بھارت کو ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دی سکتے کہ وہ جب چاہے جسے چاہے کی بنیاد پر معصوم شہریوں کو اغوا کرتا پھرے۔

انہوں نے کہا کہ عامر سراج جون سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا، عامر سراج کو فٹ بال کھیلنے کا جنون تھا، بھارتی افواج ہر اُس کشمیری سے خوفزدہ ہیں جو ہنر کی بدولت دنیا میں کشمیر کا مثبت چہرہ دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ہم سے ہمارے ہونہار چھینے چلا جا رہا ہے، بھارت کی اس بربریت کو دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کرنا ہمارا مشن ہے، بھارت کے مکروہ چہرے کو ہر فورم پر بے نقاب کررہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ہر کشمیری اور پاکستانی کو عامر سراج کی آواز بننا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے