Input your search keywords and press Enter.

وزیر اعظم کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بن گیا

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و انصاف ویلفیئر ونگ آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر ملک امتیاز اعوان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی، وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے انٹر نیشنل فورم پر آواز اٹھائی ہے اس سے نہ صرف مسئلہ کشمیر عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بن گیا ، بلکہ اس سے بھارتی وزیر اعظم مودی اور آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی بھی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں اسلامی سکالر پروفیسر حافظ عثمان خالد شیخوپوری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ جیسے عالمی فورم پر گستاخانہ خاکوں اور اسلام فوبیا کے خلاف آواز اٹھا کر وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کی امنگوں کے ترجمان ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے 1 لاکھ 38 ہزار خاندانوں میں فی کس12 ہزارکی رقم تقسیم کروائی، جبکہ پورے آزاد کشمیر میں مستحق افراد میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے جا رہے ہیں ،جس سے 10 لاکھ تک کا علاج فری میں ہو گا ،جبکہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں آزاد کشمیر کو شامل کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے