شہریار خان آفریدی نے کہا، ” رپورٹ میں واضح کیا کہ جولائی میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج نے بےگناہ کشمیری نوجوانوں کا قتل کیا تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جاسکے
بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث بھارتی فوجی افسر کو اقوامِ متحدہ کے قوانین کے مطابق کڑی سزا دی جائےیہ رپورٹ معصوم کشمیریوں پر بھارتی افواج کے ڈھائے گئے مظالم کا منہ بولتا ثبوت
یہ رپورٹ کسی غیر ملکی نہیں بلکہ خود مقبوضہ کشمیر کی پولیس کی طرف سے شائع کی گئی ہے
بھارتی فوج کے سفاک غنڈے مقبوضہ کشمیر میں من مانی کرتے پھر رہے ہیں ،اُن مظلوم بے گناہ شہریوں کو شہید کرنے کے بعد دہشت گرد بنا کر دنیا کو پیش کیا گیا
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے اپنے جرائم کو چھپانے کی خاطر اُن مظلوموں کی لاشوں پر غیر قانونی اسلحہ لا کر رکھا
پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے والی بھارتی فوج اپنے گریبان میں جھانکے
پاکستان خطّے میں امن کا خواہاں ہے اور بھارت اس امن کا دشمن ۔بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جنگل کا قانون اپنا رکھا ہے ۔اقوام متحدہ کے ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جنگی جرائم پر فوری کاروائی کرے”
