Input your search keywords and press Enter.

بھا رتی فو رسز نے جعلی مقا بلے میں شہید کشمیر یو ں کی لا شیں غا ئب کر دیں

سری نگر(کے پی آئی،این این آئی) بھارتی فوج نے 30 دسمبر کو سرینگر کے نواح میں جعلی مقابلے میں قتل کئے جانے والے تین کمسن کشمیری لڑکوں کی لاشیں غائب کر دی ہیں، پولیس نے اطہر مشتاق کی قبر کی نشاندہی کی تاہم کھودنے پر لاش نہ ملی۔مغربی نشریاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج حریت پسند کشمیریوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے نہیں کرتی بلکہ نامعلوم مقام پر دفن کر دیا جاتا ہے ۔ مغربی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 30 دسمبر کو سرینگر کے نواح میں بھارتی فورسز نے سولہ برس کے اطہر مشتاق سمیت تین کمسن لڑکوں کو مار دیا تھا، تینوں کی لاشیں گمنام علاقے میں دفنا دی گئی۔ اطہر مشتاق کے والد کے مطا لبے پر اس کے بیٹے کی قبر کی نشاندہی کی گئی تاہم قبر اندر سے خالی تھی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرے ،کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے بھارت پردبائو بڑھائے ۔دوسری طرف بھارتی فوجیوں نے شوپیاں اور کپواڑہ کے اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ادھر فریدہ بہن جی اور مولوی بشیر احمد نے تحریک آزادی کے معروف کارکن سجاد احمد کینو کو انکی شہادت کی 25ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کے دل میں جموں و کشمیر کی جگہ ہے ۔دریں اثنامقبوضہ کشمیر کے علاقے پونچھ میں بھارتی فورسز کی گشتی پارٹی بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں2اہلکار زخمی ہو گئے ۔ ادھر شدید برفباری کی وجہ سے وادی کشمیر کا رابطہ جمعہ کومسلسل چھٹے روز بھی بیرونی دنیا سے منقطع رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے