Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم جاری ہیں‘ناصر حسین ڈار

ڈومیسائل کا غیر کشمیریوں کو اجراء مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں کا دوسرا مرحلہ ہے‘وزیر مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 10 جنوری2021ء) آزاد کشمیرکے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم جاری ہیں، پاکستان نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو عالمی فورمز پر اجاگر کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈومیسائل کا غیر کشمیریوں کو اجراء مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں کا دوسرا مرحلہ ہے، مقبوضہ کشمیر کی 90 لاکھ آبادی پر بھارتی مظالم جاری ہیں،مقبوضہ کشمیر میں نقل و حرکت اور معلومات پر مسلسل پابندی ہے جس سے معصوم کشمیریوں کی آواز بیرونی دنیا تک پوری طرح سے نہیں پہنچ رہی ۔
آخر میں اُنہوں نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیاء کے امن کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے ، جسے اگر جلد از جلد روکا نہ گیا تو خطے میں ایک جنگ چھڑ سکتی ہے جس کے نتائج سے ہر کوئی بخوبی آگاہ ہے جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی تشویشناک اور ابتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد بی جے پی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر غاصبانہ اقدامات اٹھا رہی ہے اس نے رواں برس مئی سے ابتک 32 ہزار غیر کشمیریوں کو ڈومیسائیل سرٹیفیکٹس کا اجرا کیا جبکہ غیر ریاستی باشندوں اور بھارتی فوجیوں کے لئے پہلے مرحلے میں مختلف مقامات پر دو لاکھ سے زائد گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

ہندوستان کی فسطائی حکومت اسرائیلی طرز پر کشمیری عوام سے انکی زمینیں چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ راہنماؤں نے بھارتی اقدامات کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام ریاست کے مسلم اکثریتی شناخت کو قائم رکھنے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے اپنی لازوال جدوجہد کو مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کا عزم کیئے ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے بھارت متنازعہ ریاست میں قابض اور غاصب کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو ریاست جموں کشمیر کے عوام اس بات کا ایک بار پھر اعادہ کریں گے کے اس دیرینہ مسئلے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاس شدہ قرار داوں اور کشمیری عوام کی امنگوں، خواہشات اور مرضی کے مطابق ازادانہ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ طور حل کرنے سے ہی پورے جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن و ترقی ممکن ہوسکے گی عالمی برادری کشمیر پر بھارتی ظلم و جبر کا نوٹس لے ‘72سالوں سے جاری کشمیر ی عوام کی آزاد ی کی جدوجہد پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے