Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر دنیا بھر میں56 ہزار ارکان پارلیمنٹ اور منتخب نمائندوں کو خطوط لکھیں گے ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سرکاری دہشت گردی کر رہا ہے،بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی سطح پر آواز اٹھانے کے لئے وہ دنیا کے سارے ممالک کے 56 ہزار ارکان پارلیمنٹ اور منتخب نمائندوں کو خطوط لکھیں گے جن کے ذریعے وہ عالمی برادری کے منتخب نمائندوں کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بد ترین ریاستی ہشت گردی کی طرف مبذول کرایں گے۔ چیئرمین سینٹ نے ان خیالات کا اظہار تحریک کشمیر بر طانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ چئیرمین سینٹ نے دنیا بھر میں مقیم پاکسانی اور کشمیریوں کو پانچ اگست 2019 کے واقع کے بعد کشمیر یوں کے حق میں آواز اٹھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدرتحریک کشمیر بر طانیہ راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ پانچ اگست کے بعد بر طانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں نے جس انداز سے مقبوضہ کشمیر کےبھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔ صدر تحریک کشمیر بر طانیہ راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار بر طانوی پارلیمنٹ میں پچاس سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلایا کہ وہ ان کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔ راجہ فہیم کیانی نے چئیرمین سینٹ کو بتایا کہ بر طانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ۔ وہ پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ اپنے ملک کو دفاعی اور اقتصادی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے