Input your search keywords and press Enter.

کشمیر کو ہڑپ کرنے کے لئے مودی کون سی ڈبل گیم کر رہے تھے‘امریکا کا کردار کیا تھا؟ سینئر صحافی حامد میر نے تمام حقائق بتا دیئے

مودی ایک طرف بلوچستان میں پاکستانی ریاست کی غلطیوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش اور دوسری طرف بے چینی پھیلانے میں مصروف ہیں

سینئر صحافی و کالم نگار حامد میر نے کشمیر کو ہڑپ کرنے کے لئے مودی کون سی ڈبل گیم کر رہے تھے اور اس میں امریکا کا کیا کردار تھا تمام حقائق سب کے سامنے رکھ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ اِس گریٹ ڈبل گیم کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگانا کوئی مشکل نہیں۔ صرف اِس سوال پر غور کر لیں کہ پاکستان اور افغانستان میں امن و استحکام پیدا ہونے سے کس کو فائدہ اور کس کو نقصان ہوگا؟ اگر جواب نہ ملے تو کنگز کالج لندن میں ڈیفنس اسٹڈیز کے ایک استاد اوی ناش پلوال کی کتاب MY ENEMY’S ENEMYپڑھ لیں جس کے سرورق پر ایک تصویر میں افغان صدر اشرف غنی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں نریندر مودی اپنے دشمن کے دشمن کے ساتھ ہاتھ ملا رہا ہے اور موصوف کے دشمن کا نام پاکستان جبکہ دشمن کا دشمن اشرف غنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوی ناش پلوال کا تعلق بھارت سے ہے اور اِس کتاب میں انہوں نے افغانستان میں نریندر مودی کی گریٹ ڈبل گیم کو بڑے واضح الفاظ میں بیان کر دیا ہے۔ مودی ایک طرف بلوچستان میں پاکستانی ریاست کی غلطیوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہیں اور دوسری طرف پاکستان کے پختونوں میں بے چینی پھیلانے میں مصروف ہیں۔ اِس مقصد کیلئے وہ افغانستان کے راستے سے پاکستان میں مداخلت کر رہے ہیں۔ یہ کتاب 2017میں شائع ہوئی تھی اور کتاب کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ مودی حکومت نے افغان طالبان کو اپنے جال میں پھانسنے کی بہت کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی البتہ اشرف غنی کی مدد سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کئی عسکریت پسندوں کو پھانس لیا گیا جن میں سے اکثر داعش کا حصہ بن چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے