سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی حکومت نے ضلع بارہمولہ میں کشمیری پنڈت ملازمین کیلئے عارضی رہائش گاہوں کے نام پر علیحدہ کالونیوں کی تعمیرمیں سہولت کی غرض سے 13عمارتوں کی نیلامی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر بارہمولہ کررہے ہیں سات رکنی کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ ان عمارتوں کی نیلامی کیلئے بولی کی کم سے کم قیمت مقرر کریں کمیٹی اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ مقررہ قیمت سے کم کسی بولی پر غور نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اسے قبول کیاجائے گا۔
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پنڈت کالونیوں کی تعمیر کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
