Input your search keywords and press Enter.

صحافیوں کاصورہ اسپتال میں وزیراعلی کی تقریب میں داخلے سے روکنے پراحتجاج

 سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر): غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے صحافیوں کو صورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی ایک تقریب میں داخلے سے روک دیاجس کے خلاف انہوں نے شدید احتجاج کیا۔

سپورٹ کشمیر نیوز کے مطابق صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ انہیں باضابطہ طور پر مدعو کیے جانے کے باوجود تقریب میں داخلے سے روک دیاگیا۔ وزیر اعلی عمر عبداللہ کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے سے متعلق اہم اعلانات کی توقع تھی۔ تاہم صورتحال نے اس وقت غیر متوقع رخ اختیار کر لیا جب قابض حکام نے دعوت نامے موصول ہونے والے صحافیوں کو داخلی دروازے پر روک دیا اور انہیں تقریب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔مشتعل صحافیوں نے اسے توہین آمیز سلوک قرار دیا۔ ہسپتال کے گیٹ پر موجود صحافیوں میں سے ایک نے کہاکہ یہ صحافیوں کو مدعو کرکے تقریب میں داخل ہونے روک کر ان کی تذلیل کرنے کا نیا طریقہ ہے۔احتجاج کرنے والے صحافیوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کا سلوک کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی ہسپتال کے زیر اہتمام ہونے والی تقریبات کے دوران اسی طرح کا رویہ اختیارکیاہے۔ایک اور سینئر صحافی نے کہاکہ سرکاری دعوت ناموں کے باوجود صحافیوں کو ناپسندیدہ اور بے عزتی کا احساس دلایا جا رہا ہے۔ صحافیوں نے کہا کہ اس واقعے سے ادارے کی ساکھ مجروح ہوئی ہے، خاص طور پر جب سے ہسپتال کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک پریمیئر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا درجہ حاصل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مداخلت کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام سرکاری تقریبات میں صحافیوں کے وقار اور پیشہ ورانہ کردار کو برقرار رکھا جائے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *