Input your search keywords and press Enter.

بڈگام : ایک شخص پر اسرار حالات میں مردہ پایا گیا

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام میں آج ایک شخص پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا۔

ذرائع کے مطابق لاش ضلع کے علاقے شیخ پورہ سرسید آباد سے ملی ہے ۔ مردہ پائے جانے والے شخص کی شناخت فیاض احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس کی ایک ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لی اور موت کی وجہ جاننے کے لیے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *