Input your search keywords and press Enter.

سرینگر، بھارتی تحقیقاتی اداروں کا سرینگر میں تلاشی آپریشن

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی اداروں ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے سرینگر کے مضافاتی علاقے نوگام میں تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں تحقیقاتی اداروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی کی کارروائی کرائے کی ایک رہائش گاہ میں کی گئی۔ قابض بھارتی حکام نے کہا ہے کہ تلاشی کی یہ کارروائی نوگام میں حال ہی میں چسپاں کیے جانے والے بھارت مخالف پوسٹروں کے حوالے سے جاری تحقیقات کا حصہ ہے۔ این آئی اے نے اس معاملے میں پہلے ہی ضلع شوپیاں کے علاقے نادیگام کے رہائشی مولوی عرفان احمد وگے سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *