سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پیراملٹری اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ اہلکاروں نے ضلع کے علاقے بلاور کے جنگل کے قریب گائوں گہوگ میں یہ کارروائی شروع کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فوجی کارروائی کے دوران فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ علاقے میں فورسز کی مزید نفری بھیج دی گئی ہے اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔
بھارتی فورسز کی کٹھوعہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی
