Input your search keywords and press Enter.

قابض انتظامیہ نام نہاد ترقی کے نام پر عام کشمیریوں کو بے روزگار کرنے کی منظم کوشش کر رہی ہے، محبوبہ مفتی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارتی قابض انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں نام نہاد ترقی کے نام پر عام کشمیریوں کے بے روزگار کرنے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے بجبہاڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے، سڑک اور دیگر بڑے منصوبوں کی آڑ میں پلوامہ، شوپیان اور اسلام آباد کے اضلاع میں لوگوں کے ذریعہ معاش کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں، تاہم نیشنل کانفرنس کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ ریلوے اور سڑک منصوبوں کے نام پر کشمیریوں کو ان کی زمینیں اور باغات سے محروم کر رہی ہے جس سے سینکڑوں خاندانوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ قابض انتظامیہ کشمیریوں سے ان کی زرخیز زمینیں چھین رہی ہے جن پر سینکڑوں کشمیری خاندانوں کا روزگار منحصر ہے۔ انہوں نے سوالیہ کہا کہ قابض انتظامیہ کی انتقامی کارروائی کا نشانہ بننے والے ان خاندانوں کے مستقبل کا کیا ہو گا جن کے باغات اور زمینیں ان منصوبوں کی نذر ہو جائیں گیں؟ جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ ان متاثرہ خاندانوں کے متبادل روزگار کے حوالے سے کوئی ٹھوس منصوبہ پیش نہیں کیا۔ محبوبہ مفتی نے مودی حکومت سے کہاکہ اگر وہ ہر متاثرہ خاندان کے کم سے کم چار افراد کو روزگار فراہم کرنے کیلئے تیار ہے تو پھر وہ لوگوں کی زمینیں حاصل کر سکتی ہے، بصورت دیگر ترقی کے نام پر لوگوں کو بے روزگار کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *