سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ کانگریس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے بھارت بھر میں کشمیری طلباء اور تاجروں پر حملوں کی حالیہ لہر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راہول گاندھی نے مقبوضہ جموں و کشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے نیشنل کنوینر ناصر کھوہامی کو لکھے گئے ایک خط میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے خط میں نفرت کی بڑھتی ہوئی سیاست کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے نہ صرف بھارتی اداروں کو کمزور کیا ہے بلکہ ملک کے سماجی تانے بانے کو بھی توڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتشاری عناصر نے حکمران جماعت بی جے پی کی طرف سے حوصلہ افزائی کے باعث اقلیتوں اور پسماندہ گروہوں میں خوف و دہشت کی فضا کو جنم دیا ہے۔
راہول گاندھی کا بھارتی شہروں میں کشمیریوں پر حملوں کی تازہ لہر پر اظہار تشویش
