Input your search keywords and press Enter.

عالمی براددری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو روکنے کے لئے اقدامات کرے: حریت کانفرنس

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں پر جاری بھارتی فورسز کے بدترین مظالم کا فوری نوٹس لیں۔

ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے ”ضمیر کے عالمی دن“ کے موقع پر بھارتی قبضے، مظالم اور غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دباو¿ ڈالے کہ وہ نظربند کشمیریوں کو فوری رہا کرے۔بیان میں ہر فرد کے حقوق اور وقار کے تحفظ ،تنازعات پر بات چیت اور گفت و شنید اور خیالات کے کھلے تبادلے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ایڈوکیٹ منہاس نے کشمیری نظربندوں کے ساتھ بھارتی حکام کے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نظربندوں کو صحت بخش خوراک اور مناسب طبی سہولیات سے محروم رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے ان کے عزم، استقامت اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ حق خود ارادیت کی جدوجہد میں بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہندوتوا کی حامل بی جے پی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنا انتہا پسند ایجنڈا مسلط اورآبادی کاتناسب تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بی جے پی حکومت کشمیری نوجوانوں کو کمزور کرنے اور انہیں جاری تحریک آزادی سے دورکرنے کے لیے شراب اور منشیات کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مسلمانوں کی زندگی کا ہر پہلو بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کے حملے کی زد میں ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارتی سازشوں کے خلاف ہوشیار رہیں اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ترجمان نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بی جے پی حکومت کے یکطرفہ اقدامات سے کشمیر کی تاریخ میں ایک اور سفاکانہ باب کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ہر اقدام کا مقصد مسلمانوں کی ثقافت، زبان اور مذہبی شناخت کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بی جے پی کی پالیسیوں کا موازنہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے اقدامات سے کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے ریاستی دہشت گردی کو تیز کر دیا ہے۔ایڈوکیٹ منہاس نے کہا کہ بھارتی مظالم غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمت اور حق خود ارادیت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری مسلمانوں کے عزم کو کمزورکرنے کے بجائے مزید مضبوط کرتے ہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *