Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر: پلوامہ میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے کشمیریوں کے خلاف جاری کریک ڈان کے تحت ضلع پلوامہ میں ایک اورکشمیری کی املاک ضبط کر لی ہے۔

میڈیا سروسز کے مطابق بھارتی پولیس نے کاکہ پورہ کے علاقے لالہار میں غیر قانونی طورپر نظربند عبدالمجید بٹ کی 32لاکھ مالیت کے دو منزلہ مکان کو ضبط کیا ہے ۔پولیس نے اس کارروائی کا جواز غیر تصدیق شدہ ذرائع سے آمدنی کا حصول پیش کیاہے۔مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں مقبوضہ علاقے میں سخت گیر نافذ العمل اقدامات کے وسیع تر رجحان کی عکاسی کرتی ہیں، جہاں نہ صرف افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے بلکہ ان کی املاک کی ضبطی کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔ 

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *