Input your search keywords and press Enter.

بھارتی حکومت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے وحشیانہ کارروائیاں کر رہی ہے، حریت کانفرنس

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں، گرفتاریوں، مختلف بہانوں سے املاک پر قبضے اور دیگر جابرانہ کارروائیوں کے ذریعے نہتے کشمیریوں کو مسلسل ہراساں اور خوف ودہشت کا شکار کرنے کی شدیدمذمت کی ہے۔

میڈیا سورسز کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے کی بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت اور اس کی اسٹیبلشمنٹ علاقے میں آزادی کی جائز سیاسی آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے اوحشیانہ کارروائیاں کر رہی ہے۔انہوں نے حراست میں لیے گئے حریت رہنماں اور کارکنوں کی گرتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ، جنہیں اپنے سیاسی عقائد کی وجہ سے مسلسل قید رکھا جا رہا ہے۔ترجمان نے کہاکہ اسیر حریت رہنماں کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی وکالت پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، انکے عزم کو توڑنے کیلئے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ بی جے پی کی بھارتی حکومت آزادی پسندکشمیریوں کو نشانہ بنانے کیلئے این آئی اے ، ای ڈی جیسی تحقیقاتی ایجنسیوں کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔

ترجمان نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیری حریت رہنماں اور کارکنوں کے بھارتی عدالتوں میں غیر منصفانہ ٹرائل کا نوٹس لیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *