Input your search keywords and press Enter.

راجوری میں فوجی محاصرہ دسویںروز بھی جاری، مکینوں کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (جموں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے راجوری سمیت مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں آج بھی جاری رکھیںجس سے مقامی باشندوں کو طویل پابندیوں اور بار بار تلاشیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

میڈیا سورسز کے مطابق بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس ،پولیس کے ا سپیشل آپریشن گروپ اور نام نہاد ویلج ڈیفنس گارڈز نے ضلع راجوری کے علاقوںگمبھیر موگلہ اور ڈوریمل میں فوجی آپریشن آج مسلسل دسویں روز بھی جاری رکھا۔بھارتی فورسز نے علاقے میںجنگی ہیلی کاپٹر، ڈرونز، سراغ رساں کتے اور پیرا کمانڈوز سمیت بڑے پیمانے پر عسکری وسائل تعینات کیے ہیں۔ علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند ہیں، جبکہ مکینوں کو بار بار گھروں کی تلاشی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔طویل آپریشن کے باعث علاقہ مکمل طورپرفوجی محاصرے میںہے جبکہ بھاری تعداد میں بھارتی فورسز کی موجودگی اور نقل و حرکت پر سخت پابندیوں نے مقامی آبادی کو درپیش مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

دریں اثناءپونچھ، کشتواڑ اور بارہمولہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی اسی طرح کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *