سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سری نگر) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے دو نوجوانوں کی کالے قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ”( پی ایس اے) کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انکی رہائی کے احکامات دیے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس راہول بھارتی پر مشتمل ہائی کورٹ کے یک رکنی بنچ نے سری نگر کے سیرت الحسن اور شوپیاں کے عاقب مشتاق لون کے خلاف نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔ سیرت الحسن پر 11 اکتوبر 2024 جبکہ عاقب مشتاق 3 مئی 2025 کو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیا تھا۔
