Input your search keywords and press Enter.

دلی کی عدالت نے انجینئر رشید کو بھارتی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں شرکت کی اجازت دیدی

عدالت نے انجینئر رشید کی یکم دسمبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پیرول پر رہائی کیلئے اپنا فیصلہ محفوظ سنایا۔

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز :۔ نئی دلی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے منتخب بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر عبدالرشید کو پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق انجینئر رشید کی طرف سے ایڈووکیٹ وکیات اوبرائے اور ایڈووکیٹ نشیتا گپتا نئی دلی کی پٹیالہ ہائو س کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج پرشانت شرما کی عدالت میں پیش ہوئے اور انجینئر رشید کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے سے متعلق دائر درخواست کے حق میں دلائل پیش کئے۔ عدالت نے انجینئر رشید کی یکم دسمبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پیرول پر رہائی کیلئے اپنا فیصلہ محفوظ سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں انجینئر رشید کو تمام تاریخوں پر پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں شرکت کی اجازت دی۔ واضح رہے کہ انجینئر رشید 2024ء کے لوک سبھا انتخابات میں بارہمولہ سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہو ئے تھے اور انہو ں نے نیشنل کانفرنس کے رہنماء اور موجودہ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو شکست دی تھی۔ انجینئر رشید کو 2019ء میں کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ مسلسل نئی دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *