ذرائع کے مطابق ایک صحافی کو اپنی پیشہ وارانہ فرائض ادا کرنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا ناقابل قبول اور انتہائی تشویشناک عمل ہے۔
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز:۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیری صحافی عرفاز دانگ کے گھر کو مسمار کرنا صرف ایک انتظامی کارروائی نہیں بلکہ آزادی صحافت، جمہوری اقدار اور آواز اٹھانے کے حق پر ایک شرمناک دانستہ حملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک صحافی کو اپنی پیشہ وارانہ فرائض ادا کرنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا ناقابل قبول اور انتہائی تشویشناک عمل ہے۔جمہوریت میں صحافی عوام کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔جس ملک میں سچ جرم بن جائے وہاں جمہوریت تباہی کے دہانے پر پہنچ جاتی ہے۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے سچ دنیا کے سامنے لانے پر آج کشمیری صحافی عرفاز دانگ کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا ہے تو سچ بولنے کی ہمت کرنے پر مودی حکومت کل کسی اور صحافی کو بھی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا سکتی ہے۔ آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ایک صحافی پر حملہ پوری جمہوریت پر حملے کے مترادف ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی قابض انتظامیہ نے جموں میں معروف صحافی عرفازدانگ کا رہائشی مکان، جہاں وہ 40 سال سے مقیم تھے کو بغیر کسی پیشگی نوٹس کے مسمار کر دیا ہے۔
