سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (جموں) : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مختلف اضلاع میں کئی مقامات پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے ادھم پور، ریاسی، کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر 17 اور 18 اگست کو متعدد مقامات پر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔ ضلع ادھم پور کے تلوٹ، کھبان اور ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی تھی جو تاحال جاری ہے۔
قبل ازیں بھارتی فورسز نے اسی ضلع کے رام نگر کے جوفر جنگلاتی علاقے میں 16اگست کو دو مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع پر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا ۔
ضلع ریاسی ضلع سڈنی کے جنگلاتی علاقوں میں 14 اگست سے آپریشن جاری ہے ۔ یہاں آپریشن تین مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا تھا۔ ضلع کٹھوعہ کے علاقے ہیرا نگر کے ساتھ ساتھ کئی دیہاتوں میں بھی بھارتی فورسز کی جانب سے اسی طرح کی مشترکہ تلاشی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
مقبوضہ جموں وکشمیر : مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری
