سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران علاقے میں 7 ہزار سے زائد روقف املاک کا ریکارڈ ویب پورٹل سے غائب ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں بھارتی حکومت کے یونیفائیڈ وقف مینجمنٹ، ایمپاورمنٹ، ایفیشینسی اینڈ ڈیولپمنٹ پورٹل کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی 7ہزار 2سو 40 کے قریب وقف املاک جبکہ بھارت بھر میں 3.55 لاکھ سے زائد وقف املاک غائب ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ریکارڈ میں بڑھتا ہوا فرق وقف اثاثوں کی شفافیت اور تحفظ کے بارے میں سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ وقف اراضی میں مسلسل کمی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی ایک منصوبہ بند مہم کی نشاندہی کرتا ہے۔ محبوبہ مفتی نے پورٹل کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں 9 دسمبر 2024ء اور 6 دسمبر 2025ء کے وقف املاک کے اعداد و شمار کا موازنہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے جس اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں گزشتہ برس سال 9 دسمبر کو 32,533 رجسٹرڈ وقف املاک تھیں، جو کہ اس سال دسمبر میں گھٹ کر 29,733 رہ گئیں۔
محبوبہ مفتی کا وقف املاک میں کمی پر اظہار تشویش
