سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا کہ کشمیر کے عوام سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ کشمیر کے عوام سمجھتے ہیں پاکستان اور کشمیر کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا، ملک کی تعمیر و ترقی میں مسلم لیگ (ن) نے ہر میدان میں عملی کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے سر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔
کشمیری سمجھتے ہیں پاکستان اور کشمیر کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا، امیر مقام
