سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں کامیاب اورسیز کانفرنس انعقاد فیلڈمارشل جنرل سید عاصم منیر کی واضح پالیسیوں کا مظہر ہے، کانفرنس کی کامیابی اور انعقاد میں جملہ کردار مبارکباد کے مستحق ہیں، 5 فروری کو جنرل عاصم منیر نے خطاب کے دوران کہا کشمیر کی آزادی کے لئے 3 جنگیں لڑی ہیں مذید 13 لڑ سکتے ہیں اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور کشمیر کا ایک انچ ٹکڑا ہم کسی کو نہیں دے سکتے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ پر وار کرنے والوں سے کبھی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، فیلڈ مارشل کے اس جاندار موقف کے بعد آزاد کشمیر سمیت جہاں بھی کشمیری مقیم ہیں ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کی عوام بھی ان سے آزادی دلوانے کی امید وابستہ کئے ہوئے ہیں، معرکہ حق کے بعد مسئلہ کشمیر فلش پوائنٹ بن چکا ہے، معرکہ حق اور بنیان مرصوص کے بعد جو پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے وہ تاریخی لمحہ ہے۔
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے اوورسیز کانفرنس کی کامیابی کا کریڈٹ صدر پاکسان آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھو اور بالخصوص فلیڈ مارشل سید عاصم منیر کو دیتے ہوئے کہا کہ اورسیز کانفرنس کا انعقاد ایک انتہائی مثبت قدم ہے، اورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کے رضاکارانہ سفیر ہیں، ان کی پارلمینٹ سمیت ہر فورم پر آواز پہنچتی ہے اور اپنے اثر ورسوخ سے یہ دنیا کی توجہ حاصل کئے ہوئے ہیں، اڑوس پڑوس کے ممالک اورسیز کے ذریعے زرمبادلہ ملکوں میں لے کر جا رہے ہیں اور ممالک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، اورسیز کانفرنس کے بعد آزاد کشمیر میں بڑا گیپ موجود ہے کہ ان کی مدد سے ہم ہنڈی کرافٹ، منزل، سیاحت سمیت بہت سے شعبوں میں ترقی کر سکتا ہے، کشمیری چادر جس کی دنیا میں کوئی کاپی نہیں کر سکا، جاپان اور کوریا بھی کشمیری شال کو کاپی کرنے میں ناکام رہے ہیں، کشمیری چادر کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، اورسیز انویسٹ منٹ پر میکنیزم بنائیں جس سے فارن ایکس چینج آ سکتا ہے ملک میں زرمبادلہ آتا ہے، ان کے ذریعے پڑھے لکھے اور بے روزگارنوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہو سکتی ہے۔
حکومت پاکستان فارن آفس کے ذریعے پوری دنیا میں ایک مقام بنا سکتی ہے، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ اورسیز کانفرنس کی کامیابی فیلڈ مارشل کی جاندار پالیسیوں کا مظہر ہے، کشمیر پالیسی اور دفاعی پالیسی پر اعتماد کا مظہر ہے، وہ جہاں بھی گئے خیر کی خبر لائے، پہلی بار قوم کو نظریے اور عقیدت و ایمان کی بات سننے کو ملی۔ اورسیز کانفرنس کی کامیابی پر قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور، عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اورسیز ہمارے لئے دن رات ایک کرکے ہر طرح کی معاونت کرتے ہیں جن کے پاکستانی و کشمیری عوام مشکور ہیں۔
