سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ بھارت کے مختلف شہروں میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے کشمیری طلباء، تاجروں کو ہراساں کیے جانے اور ڈرانے دھمکانے کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ابتر صورتحال کی وجہ سے بہت سے کشمیری طلباء اور تاجر واپس مقبوضہ جموں و کشمیر لوٹنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تازہ واقعہ ریاست ہریانہ کے ضلع فتح آباد میں پیش آیا ہے جہاں ایک کشمیری شال فروش پر حملہ کیا گیا اور اسے ہندو نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہندوتوا غنڈہ کشمیری نوجوان کو دھمکیاں دے رہا ہے اور اسے ”وندے ماترم“ کا نعرہ لگانے پر مجبور کر رہا ہے۔ جب کشمیری دکاندار نے مذکورہ نعرہ لگانے سے انکار کیا تو اسے مار پیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔
بھارتی شہروں میں کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری
